08:56 , 22 اکتوبر 2025
Watch Live

اسلام آباد، پشاور سمیت کئی شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

زلزلے کے شدید جھٹکے
زلزلے کے شدید جھٹکے

اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور دیگر کئی شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے۔

آزاد کشمیر کے علاقوں سماہنی اور بھمبر میں بھی زلزلے کے جھٹکے ریکارڈ کیے گئے۔ مری میں بھی شہریوں نے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے۔

خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں جیسے دیر بالا، دیر شہر، پشاور اور آس پاس کے علاقوں میں بھی زمین لرزی محسوس کی گئی۔

مزید پڑھیں: کراچی میں ہیوی ٹریفک کا خونی کھیل جاری

باجوڑ اور ملحقہ علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ لوگ خوف کے عالم میں گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.3 تھی، مرکز ہندوکش ریجن افغانستان اور گہرائی 234 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے اور کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION